(ملک دانش)ضلع بدین میں مہنگائی کا جن بے قابو،انتظامیہ غائب جبکہ پرائز کنٹرول عملہ بھی گم ہو گیا، مرغی کا فی کلو ریٹ 730 روپے تک پہنچ گیا، شہری پریشان ہو گئے۔
رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہو گیا لیکن مہنگائی کم نہ ہو سکی،بدین میں فی کلو مرغی 730 روپے میں فروخت ہونے لگی،کوئی پوچھنے والا نہیں،رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں جہاں پر چیز کے ریٹ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں وہیں مرغی بھی غریب کے پہنچ سے باہر ہو گئی ہے، انتظامیہ اور پرائز کنڑول کا عملہ کہیں بھی نظر نہیں آ رہا ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہر چیز کے ریٹ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں ،مرغی اس وقت 730 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے جو غریب کی پہنچ سے بالاتر ہے جبکہ دال سبزی کے ریٹ بھی بہت زیادہ ہوچکے ہیں، غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کہیں بھی بچت بازار نہیں لگایا گیا جہاں سے غریب جا کر سستے داموں کوئی چیز خرید سکے ،شہریوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائز کنٹرول عملے کو چاہئے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کنٹرول کریں اور بدین میں بجٹ بازار لگائے تاکہ غریب رمضان المبارک کے مبارک میں دو وقت کی روٹی سکون سے کھا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : امتحانات میں پرائیویٹ نگران پائے جانے پر سپریٹینڈنٹ معطل