امتحانات میں پرائیویٹ نگران پائے جانے پر سپریٹینڈنٹ معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں ضابطے کی خلاف ورزیوں پر سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کے اچانک دورے کےدوران سنٹر پر پرائیویٹ نگران پائے گئے تھے جس پرنجی سکول شادمان میں قائم امتحانی مرکز کے سپریٹینڈنٹ کو معطل کردیا گیا,جبکہ سپریٹینڈنٹ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی،کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر کنٹرولر لاہور بورڈ نے معطلی آرڈر جاری کیے۔
دوسری جانب وزیر خوراک بلال یسین کے اچانک دورے کے دوران سنٹر پر پرائیویٹ نگران کام کررہا تھا،ان کی ہدایت پر لوئر مال سکول کے ایس ایس ای کو بھی معطل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:شہر لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں سرفہرست آگیا
وزیر خوراک کی ہدایت پر سی ای او ایجوکیشن نے معطلی آرڈر جاری کیے،باغبانپورہ ریذیڈنٹ انسپیکٹر کی رپورٹ پر سنٹر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا گیا۔
باغبانپورہ سنٹر پر کام کرنے والے دو پرائیویٹ نگران کو بھی شکایات پر گرفتار کرلیاگیا ہے۔