کہیں موسم گرم توکہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

Apr 02, 2025 | 11:41:AM

 (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا،تاہم رات کو شمالی بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مغربی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا، دوپہر کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نوا ح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

بلوچستان میں شام کے وقت تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، رات کو ژوب، موسیٰ خیل، کوئٹہ، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرا ون ڈے بھی ہرا دیا

رات میں وزیرستان، بنوں، کرم، ہنگو، خیبر اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں شام کومطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

دنیاکے 10امیرترین افراد کون؟ فوربز نے فہرست جاری کردی

لاہورسمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطر کے تیسرے روز آج گرمی کی شدت زیادہ ہوگی اور آئندہ دو تین روز تک بارش کا امکان نہیں ہے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گرمی کے باعث گھروں اور دفاتر میں پنکھوں کے ساتھ اے سیز کا استعمال بھی بڑھنے لگا ہے۔

 

مزیدخبریں