(ویب ڈیسک)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مریضوں کو مفت معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،عید کی خوشیاں مریضوں کے ساتھ منانے والے ہیلتھ پروفیشنلز مبارکباد کے مستحق ہیں-
پروفیسرڈاکٹر الفرید ظفر نے عمرے کی ادائیگی کے بعدلاہورجنرل ہسپتال کے مختلف وارڈز کادورہ کیا،اس موقع پرانہوں نے ڈاکٹرز اور مریضوں سے گفتگوبھی کی۔ایم ایس پروفیسر فریاد حسین ایڈیشنل ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر لیلیٰ شفیق اورڈاکٹر عبدالعزیز سمیت دیگر انتظامی ڈاکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت مریضوں کوبغیر پرچی فیس معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،مخیر حضرات کے تعاون سے مریضوں اور لواحقین کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے ہسپتال میں سپیشل ناشتہ اور کھانے کی فراہمی کا بھی اہتمام کیا گیا-
انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی رہنمائی میں ایل جی ایچ کو ماڈل ہسپتال بنائیں گے،ماہ صیام میں بھی ہیلتھ پروفیشنلز دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے راؤنڈ دی کلاک ڈیوٹی پر موجود رہے،عید کی خوشیاں مریضوں کے ساتھ منانے والے ہیلتھ پروفیشنلزمبارکباد کے مستحق ہیں،انہوں نے دس سال سے مسلسل عید پر ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا-
یہ بھی پڑھیں:بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی، کل اعلان متوقع
قبل ازیں پروفیسر الفرید ظفر نے ہسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا اور مریضوں کے علاج کے لیے مثالی انتظامات پرفیکلٹی ممبران اور انتظامی ڈاکٹرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی،بعد ازاں وہ ہسپتال میں مریضوں سے عید ملے،ان کو مبارکباد دی،خیریت دریافت کی اور عید گفٹ بھی تقسیم کیے-
انہوں نے عید کی چھٹیوں میں علاج معالجے کے لیے بہترین انتظامات کرنے پر فیکلٹی ممبران اور انتظامی ڈاکٹرز کی کاوشوں کو سراہا۔