نوشہرہ میں نامعلوم افرادنےخواجہ سراکو قتل کردیا

Apr 02, 2025 | 15:35:PM

(24نیوز)نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خواجہ سرا کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد نے  خواجہ سرا شگفتہ پراس وقت فائرنگ کردی جب وہ ایک تقریب سے صبح کے وقت واپس جا رہا تھا ،راستے میں کاہی نظامپور کے قریب فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

واقعہ کے بعد لاش کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل  کردیا گیا،پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی، کل اعلان متوقع

مقتول خواجہ سرا کے ساتھی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں