(ویب ڈیسک)ساؤتھ انڈین اداکار للوا رجن کی بلاک بسٹر فلم ’’پشپا‘‘ میں ’’پشپا راج‘‘ کے کردار کیلئے مہیش بابو پہلی پسند تھے۔ جنہوں نے کسی اختلاف کی بناء پر سوکمار کےساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد سوکمارنے پشپا راج کے کردار کیلئے اللوارجن کا انتخاب کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’پشپا 2‘‘ کا شمار اللو ارجن کی بلاک بسٹر فلموں میں کیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ ’’پشپا 2‘’ 5دسمبر 2025کو ریلیز ہوئی تھی۔ حال ہی میں یہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ ’پشپا 2‘کے ہدایتکار سوکمار مہیش بابو کی فلم ’’رنگ استھلم‘ کی کامیابی کے بعد ’’پشپاراج‘‘کے کردارکیلئے انہیں کاسٹ کرنے کے خواہشمند تھے۔ مہیش بابونے کچھ اختلاف کی وجہ سے ان کےساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے سوکمار کو فلم کی ہدایتکاری کیلئے مبارکباد بھی پیش کی تھی۔
مہیش بابو کی فلمیں ہمیشہ ان کے مداحوں کو متاثر کرتی ہیں۔ ان کی زیادہ تر فلموں میں سماجی مسائل کی منظر کشی کی جاتی ہے۔ بعد ازیں سوکمارنے ’’پشپا‘‘کیلئے اللو ارجن کا انتخاب کیا تھا۔اللوارجن نے اپنی اداکاری سے پشپا راج کے کردار میں جان ڈال دی ۔ یاد رہے کہ ’’پشپافرینچائز‘‘ کی پہلی فلم17دسمبر 2021میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ دوسری فلم تقریباً 3سال بعد یعنی 5؍ دسمبر 2025 کوریلیز ہوئی تھی۔ فلمسازوں نے فرینچائز کی تیسری فلم بنانے کا بھی اعلان کیا تھا جو2028 میں ریلیزہوسکتی ہے۔
اداکار اللو ارجن بھارتی سینما کے ’سپر ہیروز‘ کے طور پر جانے جاتے ہیں، ان کی ڈائیلاگ ڈلیوری ، ایکشن ، اسٹائل سب کچھ کمال کا ہے۔انہوں نے ساؤتھ انڈین فلموں میں اپنے کام کا لوہا منوایا ہے جس کا ثبوت ان کی فلم ’پشپا2‘ ہے جس نے صرف ساؤتھ انڈیا ہی نہیں بلکہ ہندی سینیما کے سرکٹ میں بھی معقول آمدن کی تھی لیکن اللو ارجن کی ایک خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے ابھی تک کسی بالی وڈ فلم میں کام نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: یو ایس ایڈ کا خاتمہ،امریکہ کی قومی سلامتی اور عالمی حیثیت کو خطرہ،سمانتھا پاور