طلال چوہدری کی برطانوی وزیر داخلہ اور برطانوی حکام سے ملاقات میں اہم گفتگو 

Apr 02, 2025 | 21:40:PM

(اویس کیانی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی برطانوی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر،برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر اور انجیلا ایگل سے ملاقات،غیر قانونی امیگریشن کے خاتمے اور قانونی راستوں کے فروغ پر برطانوی حکام سے اہم گفتگو  کی۔

تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری نے لندن میں بارڈر سیکیورٹی سمٹ 2025 میں شرکت کی ، اس موقع پر انہوں نے برطانوی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر، برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر اور انجیلا ایگل سے ملاقات کی، اس کے علاوہ وزیر مملکت داخلہ نے جرمنی، سپین، آسٹریا اور پولینڈ کے وزرائے داخلہ سے بھی ملاقات کیں اور سرحدی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر طلال چوہدری نے غیر قانونی امیگریشن کے خاتمے اور قانونی راستوں کے فروغ پر برطانوی حکام سے اہم گفتگو کی، برطانوی وزرا نے پاکستانی حکومت غیرقانونی  امیگریشن کے خاتمے کے لیے کی کاوشوں کو سراہا۔ملاقات کے دوران برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر  نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے چند ماہ قبل کی ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔طلال چوہدری نے بارڈر سیکیورٹی، دہشتگردی کے خاتمے اور انسانی اسمگلنگ پر پاکستان کی مشترکہ حکمت عملی پر زور دیا۔

طلال چوہدری نےکہا کہ قانونی اور باقاعدہ امیگریشن کے فروغ کے لیے اقدامات ضروری ہیں، غیر قانونی امیگریشن، دہشتگردی اور انسانی اسمگلنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اور دیرپا حکمت عملی ناگزیر ہے،وزیراعظم پاکستان اور وزیر داخلہ کی ہدایات پر پاکستان عالمی سطح پر غیر قانونی امیگریشن، بارڈر سیکیورٹی اور منظم جرائم کے خاتمے کیلئے سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان نے بارڈر سیکیورٹی سمٹ 2025 میں غیر قانونی امیگریشن اور سرحدی جرائم کے خلاف عالمی تعاون پر اہم تجاویز پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں: بے شرم چاچی اور ڈھیٹ بھتیجا، ایسا کام کیا پولیس اور گائوں والے شرمندہ

مزیدخبریں