گزشتہ برس کتنے پاکستانی دہشتگردوں کا نشانہ بنے ؟چونکا دینے والے اعدادوشمار آگئے

Aug 02, 2024 | 17:54:PM
گزشتہ برس کتنے پاکستانی دہشتگردوں کا نشانہ بنے ؟چونکا دینے والے اعدادوشمار آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی ) وطن عزیز میں دہشتگردی کے لہر  شروع ہونے سے آج تک متعدد لوگ متاثر ہوئے، کوئی بے گھر ،کوئی بے سہارا تو کوئی زخمی ہوکر زندگی بھر کیلئے مفلوج ہوگیا ہے،سال 2023 میں بھی یہ سلسلہ جاری رہا ، وزارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ سال دہشتگردی سے متاثر ہونے والے افراد کی تفصیل جاری کی گئی ہے ، جو کافی تشویشناک ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریری تفصیلات جمع کرائی گئی ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 2023  کے دوران دہشتگرد حملوں میں 930 افراد شہید ، 2ہزار زخمی ہوئے،سال رواں کے ابتدائی 4 ماہ میں 285 افراد شہید اور600 افراد زخمی ہوئے،ملک بھر میں گزشتہ 16 مہینوں کے دوران دہشتگردی کے 2075 واقعات رپورٹ ہوئے۔

خیبرپختونخوا : صوبہ بھر میں 1140 دہشتگردی واقعات میں 756 افراد شہید اور  ایک ہزار 786 افراد زخمی ہوئے۔ 

 بلوچستان: صوبے  میں دہشتگردی کے626 واقعات میں 423 افراد شہید اور 734 افراد زخمی ہوئے.

 سندھ  میں دہشتگردی کے 19 واقعات میں 16 ماہ کے دوران 14 افراد شہید اور 36 زخمی ہوئے
 پنجاب   میں 16 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 8واقعات میں 12 افراد شہید 11زخمی ہوئے ۔

گلگت بلتستان میں دہشت گردی کے3 واقعات میں 9 افراد شہید اور 26 زخمی ہوئے۔
 وزارت داخلہ نے رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال بگڑ رہی ہے ،افغانستان سے اتحادی فوج کی واپسی پر دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ،دہشتگردی کے واقعات میں سرحد پار سے معاونت فراہم کی جا رہی ہے،سائبر سپیس کے استعمال نے دہشتگرد تنظیموں کی رسائی میں اضافہ کیا۔

رواں سال پہلی سہ ماہی کے دوران 2208 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئےجن میں 89 دہشت گرد مارے گئے جبکہ328 گرفتار کر لیے گئے،قومی پالیسی برائے انسداد و تشدد و انتہا پسندی کا مسودہ تیار ہے کابینہ سے منظوری کا انتظار ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں: لاہور: تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کر دیا گیا