صیہونی فوج نے مسجد اقصی ٰکے خطیب کو حراست میں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صیہونی فوج نے مسجد اقصی ٰکے خطیب شیخ عکرمہ صابری کو حراست میں لے لیا۔
مقبوضہ بیت المقدس سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے شیخ عکرمہ صبری کو اسماعیل ہنیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے پر حراست میں لیا ہے۔
دوسری جانب مغربی کنارے میں رام اللّٰہ میں درجنوں یہودی آبادکاروں نے انڈسٹریل زون پر دھاوا بول دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہودی آبادکاروں نے نابلس میں بیتا ٹاؤن کے انڈسٹریل زون میں توڑ پھوڑ کی اور مختلف مقامات پر آگ لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں: شہید اسماعیل ہنیہ کی اہلیہ صبر و استقامت کی زندہ مثال بن گئیں، شوہر کورخصت کرنے کی ویڈیو وائرل