(24نیوز)حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف پر غورشروع کردیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیدیا،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کیلئے فنڈنگ ترقیاتی بجٹ سے لینے پر غور کیا گیا،تنخواہ دار طبقے کے انکم ٹیکس ریلیف پر آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا،ذرائع کاکہنا ہے کہ ماہانہ ایک لاکھ تک تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے مختلف تجاویز پر غورکیا گیا،کم تنخواہ والے سلیب کو 40ارب روپے کا ریلیف دیئے جانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جھانوی کپور کیساتھ ہسپتال میں دیکھ بھال کیلئے کون تھا؟ اہم انکشاف سامنے آ گیا