شہریوں کی بڑی تعداد ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں پیش پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چودھری) شہریوں کی بڑی تعداد ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں پیش پیش ہے۔
کریک ڈاؤن کے باعث ڈرائیونگ لائسنس کیلئے شہریوں کا بڑی تعداد میں دفاتر کا رخ کر لیا، ٹریفک پولیس نے 18 روز میں 02 لاکھ 15 ہزار 555 نئے لرنرپرمٹ جاری کئے، 60ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے لرنر پرمٹ کی تجدید کروائی، 14ہزار 210 شہریوں نے نئے لائسنس ،15 ہزار 610 شہریوں نے لائسنس کی تجدید کروائی، 1489انٹرنیشنل لائسنس، 319 ڈوپلیکٹ لائسنس جاری کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سیف سٹی کی ایک اور کامیابی، جان کر آپ بھی جھوم اٹھیں گے
مہم میں مجموعی طور پر 3 لاکھ سے زائد شہریوں کو سروسز فراہم کیں گئیں، کریک ڈاؤن کے دوران بغیر لائسنس 8 ہزار 40 ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج کیے گئے، اب تک 6 ہزار 565 کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی گئی۔
دووسری جانب سی ٹی او کا کہنا ہے کہ شہر کے 8 پولیس خدمت مراکز 24/7 کام کررہے ہیں۔