بشریٰ بی بی کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی ہو گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار وکیل رضوان عباسی نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومتی کریک ڈاؤن، کتنے نئے ڈرائیونگ لائسنس بنائے گئے؟ حیران کن اعداد و شمار آ گئے
کیس کے گواہ محمد لطیف آج گواہ قلمبند کروانے کے لیے عدم دستیاب تھے، اب 5 دسمبر کو گواہ محمد لطیف اپنا بیان سول عدالت میں قلمبند کروائیں گے۔
درخواست گزار وکیل کی استدعا پر سول جج قدرت اللہ نےغیرشرعی نکاح کیس کی سماعت 5 دسمبرتک ملتوی کردی۔