تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث 10 پروازیں منسوخ

Dec 02, 2024 | 09:58:AM

(احسن عباسی) تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث  ملک میں 10 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

سول ایو ی ایشن کےمطابق کراچی سے دوحا قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 611 ،کراچی سے تحران جانے والی ایران ایئر آئی آر  813 جبکہ  کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524 اور  522منسوخ ہوگئی ۔

اس کے علاوہ  کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،502 ،  کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125، کراچی سے لاہورایئر سیال کی پرواز پی ایف 143،145منسوخ اور  کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 306منسوخ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں : سمندری طوفان  نے  تباہی مچادی

مزیدخبریں