بشریٰ انصاری اور ثمینہ پیرزادہ کی "دیمک"کے ذریعے سلورسکرین پر واپسی

جاویدشیخ،سونیا حسین، فیصل قریشی اورثمن انصاری بھی نمایاں فنکاروں میں شامل ہیں

Dec 02, 2024 | 14:05:PM
بشریٰ انصاری اور ثمینہ پیرزادہ کی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری، ثمینہ پیرزادہ اورفیصل قریشی طویل عرصے کے بعد فلم "دیمک"کے ذریعے جلد  پردۂ سیمیں پرواپس آرہے ہیں، فلم کا ٹیزربھی جاری کردیا گیاہے۔

رافع راشدی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی عائشہ مظفر نے لکھی ہے، بطور لکھاری یہ ان کی پہلی فلم ہوگی۔

فلم کے نمایاں فن کاروں میں جاوید شیخ، ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، سونیا حسین، فیصل قریشی اور ثمن انصاری سمیت دیگر فن کار شامل ہیں۔

فلم کے جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹیزر میں اگرچہ فلم کے مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے، تاہم اس سے کہانی کو سمجھنا مشکل ہے،ٹیزر میں ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، جاوید شیخ اور سونیا حسین سمیت دیگرفن کاروں کو دکھایا گیا ہے۔

ڈارک ہارر فلم کی ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم عندیہ دیا گیاہے کہ اسے جلد سینماؤں میں پیش کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پریانکا چوپڑا کی کامیابی نے بیٹے کو کافی نقصان پہنچایا،والدہ کاانکشاف

"دیمک" کے ذریعے ثمینہ پیرزادہ اوربشریٰ انصاری جیسی اداکارائیں طویل عرصے بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں جب کہ فیصل قریشی بھی کئی سال بعد فلم میں دکھائی دیں گے،امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فلم ممکنہ طور پر عیدالفطر پر ریلیز کی جا سکتی ہے۔