بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل(ڈبلیو بی سی سی) نے بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی۔
ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا ملتان میں اجلاس ہوا جس میں بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا،بھارت کو آئندہ سال ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی تھی تاہم اب میزبانی واپس لے لی گئی ہے اور اس فیصلے کی وجہ یہ ہے کہ بھارت پاکستانی ٹیم کو ویزے نہیں دیتا۔
کونسل کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق سیاسی کشیدگی تک بھارت کو انٹرنیشنل بلائنڈ کرکٹ کی میزبانی نہیں دی جائے گی، 2022 کے بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو بھارت نے ویزے نہیں دیے تھے۔
دوسری جانب پاکستان کے سید سلطان شاہ کو ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا چئیرمین برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کھیلے جانے والے بلائنڈ ٹی 20 مینز ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم نے شرکت نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹی20 کپ، ٹکٹوں کی فروخت 5 دسمبر سے شروع ہوگی