پی ٹی آئی احتجاج میں ہمارے 300 جوان زخمی، 25 کی حالت تشویشناک ہے: ڈی پی او اٹک

Dec 02, 2024 | 17:39:PM
پی ٹی آئی احتجاج میں ہمارے 300 جوان زخمی، 25 کی حالت تشویشناک ہے: ڈی پی او اٹک
کیپشن: ڈی پی او اٹک
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہمارے300جوان  زخمی جن میں 25 کی حالت خطرے میں ہے۔

 راولپنڈی پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 24نومبر کے حوالے سے 27 نومبر تک ایک سیاسی جماعت کی طرف سے احتجاج کیا گیا ،26کی رات کو ہماری پکٹ کراس کرنے پر ہم نے ان مظاہرین کو گرفتار کیا ،گرفتار لوگوں سے موبائل فون لے کر چیک کیئے ، گرفتار افراد تربیت یافتہ ہیں جو کہ صرف اپنی سیفٹی کیلئے لائے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ جو گیس کے شیل لائے گئے وہ بہت خطرناک تھے ،برازیل سے امپورٹ کیئے گئے شیل ہم پر مارے گئے،ایک بندہ بھی مظاہرین کا زخمی نہیں ہوا اور ہمارے جوانوں کو زخمی کیا گیا،یہ پہلے آکر شیل مارتے ہیں پتھر مارتے ہیں پھر فائرنگ کرتے ہیں،ہماری  گاڑیوں کو جلایا گیا ،ہمارے جوانوں کے سروں پر پتھر مارے فائر مارے،300جوان ہمارے زخمی ہیں 25 کی حالت سیریس ہیں جو کہ ہسپتال میں داخل ہیں۔

ڈی پی او اٹک نے کہا کہ 700مظاہرین ابھی تک اٹک پولیس نے گرفتار کئے ہیں،مظاہرین کا ابھی تک ایک بندہ بھی زخمی نہیں،ہم ان کی سیفٹی کیلئے دن رات  ڈیوٹیاں دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی