(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباداحتجاج پر درج8مقدمات میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی،ایم آئی،ایف آئی اے اور پولیس کے نمائندے شامل ہیں،تھانہ کھنہ،ترنول،سنگجانی،گولڑہ اور کوہسار کے مقدمات میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ،سیکرٹریٹ اور کراچی کمپنی میں درج مقدمے میں بھی جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جے آئی ٹی تمام مقدمات میں گواہان کے بیانات قلم بند کرے گی،جے آئی ٹی نامزد ملزمان کے بیانات بھی قلم بند کرے گی،جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کا نمائندہ کرے گا،کیسز کے تفتیشی افسران بھی جے آئی ٹی کی سربراہی کرے سکے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی کرکٹ بورڈ کو ابتک کا بڑا جھٹکا لگ گیا