یکم جمادی الثانی کب ہوگی؟رویت ہلال کمیٹی نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے منعقدہ اہم اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے یکم جمادی الثانی کی ممکنہ تاریخ بتادی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کے زیرصدارت جمادی الثانی 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے زونل اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین اور سپارکوسمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوئے،اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف اور کچھ مقامات پر ابرآلود رہ، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ آج چاند نظر نہیں آیا،یکم جمادی الثانی 1446 ہجری بمطابق 4 دسمبر 2024 بروز بدھ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ انشاءاللہ یکم جمادی الثانی 1446 ہجری بمطابق4 دسمبر 2024 بروز بدھ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان نے بھارت اور سری لنکا میں تباہی مچا دی