گورنر خیبرپختونخوا کا چیئرمین پیپلز پارٹی سے ملاقات،مختلف سیاسی امور زیر بحث
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کیلئے جاری اقدامات اور مختلف سیاسی امور پر بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے صدر پی پی پی خیبرپختونخوا محمد علی شاہ باچہ اور جنرل سیکریٹری شازی خان نےبھی ملاقات کی،اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال مخدوش ہے جبکہ محمد علی شاہ باچہ اور شازی خان نے بلاول بھٹو زرداری کو خیبرپختونخوا کے وفاقی حکومت کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گورنر خیبرپختونخوا نے کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں گرینڈ جرگے سے قیام امن کے حوالے سے ملاقات سے متعلق بریفنگ بھی دی، گورنر خیبرپختونخوا نے اپنےبریفنگ میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ہمراہ کرم میں قیام امن کے حوالے سے گرینڈ جرگے سے ملاقات کی ہے۔
علاوہ ازیں، بلاول بھٹو زرداری کو گورنر خیبرپختونخوا نے دہشتگردی اور وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کے حوالے سے 5 دسمبر کو پشاور میں ہونے والی اے پی سی سے متعلق بھی بریفنگ دی۔
دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر فیصل واؤڈا نے بھی ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست سے پیدا ہونے والے بحران سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا جوڈیشل کمیشن میں پارٹی نمائندے تبدیل کرنے کا فیصلہ