وزیر اعظم شہبازشریف منگل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)وزیر اعظم شہباز شریف کل( منگل) کو ریاض میں منعقدہ ون واٹر سمٹ میں شرکت کیلئے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب، فرانس، قازقستان کے اشتراک سے ہونے والی سمٹ پانی کے وسائل کیلیے عالمی تعاون کے حوالے سے اہم ہے،وزیر اعظم شہباز شریف 3 سے 4 دسمبر کے دوران سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف واٹر سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے،وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے پانی کے وسائل کیلیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے،وزیر اعظم شہباز شریف ماحولیاتی تبدیلی سمیت شدید موسموں اور پانی کے وسائل کے حوالے سے عالمی تعاون ہر اظہار خیال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا کا چیئرمین پیپلز پارٹی سے ملاقات،مختلف سیاسی امور زیر بحث