پشتون تمام  شعبوں میں برابری چاہتا ہے: محمود خان اچکزئی

Dec 02, 2024 | 21:00:PM
  پشتون تمام  شعبوں میں برابری چاہتا ہے: محمود خان اچکزئی
کیپشن: محمود خان اچکزئی خطاب کر رہے ہیں
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سربراہ پشتونخوامیپ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ  پشتون تمام  شعبوں میں برابری چاہتا ہے، پاکستان ایک جمہوری ملک جو قیامت تک قائم رہے گا۔

بانی پشتونخوامیپ خان صمد خان شہید کی 51 ویں برسی کے موقع پر کوئٹہ میں منعقد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک کی آزادی کے لئے سب سے زیادہ قربانی پشتونوں نے دی، پاکستان میں پنجاپی بلوچ سندھی کے حقوق  کی طرح پشتون بھی حقدار ہیں، پاکستان کے تمام  شعبوں میں  پشتون برابری چاہتا ہے ،پاکستان میں جسطرح  الیکشن ہوئے  دنیا کے سامنے ہے، الیکشن میں جو جیتا اس سے باہر کیا گیا جو ہارا اس کو اقتدار دیا گیا ، پاکستان میں آئین طاقت کا سر چشمہ ہوگا ، ایک جمہوری پاکستان قیامت تک  قائم رہے گا، اسلام آباد  میں تحریک انصاف کا احتجاج  ان کا جمہوری حق ہے ،فوج، رینجر ،پولیس کو کسی طرح حق نہیں کہ وہ مظلوم عوام پر گولی چلائیں۔

محمود خان اچکزئی سیکورٹی ادارے ملک کے ادارے ہیں کسی فرد واحد کے  ماتحت نہیں ہونا چائیے ، پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، یہاں تمام انسان برابر ہیں، پاکستان ڈرگ مافیا چوروں کے ذریعے نہیں چل سکے گا ، پاکستان میں قوموں کو انکے وسائل پر اختیار دینا ہوگا  پشتون وطن میں غریب لوگوں کوقتل کیا  جارہا ہے کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ، اگر ریاست ہمیں تحفظ نہیں دے سکتی تو  ہمیں اجازت دیں ہم اپنے عوام کی حفاظت خود کریں گے۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف کا جوڈیشل کمیشن میں پارٹی نمائندے تبدیل کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ  افغانستان روس امریکہ کی  کشمکش میں برباد ہوا،اس خطے میں سب سے زیادہ  جمہوری  لوگ پشتون ہیں، پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے کی  آزادی  کا احترام کرنا ہوگا  ،بلوچستان میں پشتونوں کے وسائل سے بھر پور زمینیں غیروں کو الاٹ کی جا رہی ہیں،ہم اپنی زمینوں کو غیروں کو الاٹ کرنے کی اجازت نہیں دینگے ، پاکستان ہمارا ملک ہے، غلطیوں کی وجہ سے ملک ٹوٹا اب ہم نے مزید غلطیاں نہیں کرنی ، پاکستان کو  سچ کے ذریعے چلایا جا سکتا ہے، عمران کو عوام نے ووٹ دیا   عمران کو رہا کیا جائے ، پاکستان کی بنیادیں ہل چکی ہیں مزید تجربے  نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔