جی ایچ کیو حملہ کیس ؛47 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 47 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری علی امین گنڈاپور،زرتاج گل اورراجہ بشارت کے جاری کئے گئے ،بلال اعجاز احمد چٹھہ سمیت 47 ملزمان شامل ہیں،وارنٹ گرفتاری مسلسل عدم حاضری پر جاری کئے گئے ،انسداد دہشتگری کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے پولیس کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنا دی