پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں میں اضافہ، بھارتی نیوی حیران و پریشان

Dec 02, 2024 | 21:12:PM
پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں میں اضافہ، بھارتی نیوی حیران و پریشان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں میں اضافے نے بھارتی نیوی کو حیران و پریشان کردیا،50 پاکستانی جنگی جہازوں اور 8 نئی جدید آبدوزوں کا سوچ کر بھارتی نیول چیف کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا۔ 

بھارتی نیول کی پریشانی کا اندازہ اس چیز سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے چیف ایڈمرل دنیش تریپاٹھی نے پریس کانفرنس کی جس میں کیے گئے کئی باتوں سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انہیں پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے سے پریشانی کا سامنا ہے،ایک طرف پاک چین دوستی کے ساتھ، ترکی اور بنگلہ دیش کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بھارت کو کھٹکنے لگے تو دوسری جانب پاکستان کے خطے کے ساتھ مظبوط اور پائیدار تعلقات سے بھی ان کو مسئلہ ہے۔

نیوی ڈے سے پہلے پریس کانفرنس میں بھارتی نیول چیف پاک بحریہ کی بڑھتی صلاحیتوں کی گردان کرتے رہے،پروفیشنل فورس کے سربراہ کے بجائے بھارتی نیول چیف پریس کانفرنس میں مودی جی بھگت دکھائی دئیے،بھارتی نیول چیف پریس کانفرنس میں مودی کے "اقوال زریں" پیش کرتے رہے، پاک بحریہ کے بیڑے میں 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت کا سوچ کر ہی بھارتی نیوی کی نیندیں اڑنے لگیں۔ 

بھارتی بحریہ کے سربراہ نے اپنے پریس کانفرنس میں دعوے کئے ہیں، بھارتی چیف نے کہا ہے کہ  پاک بحریہ چین کی حمایت سے حیرت انگیز ترقی کر رہی ہے، بھارتی بحریہ ہمسایوں کے خطرات سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی بنانے پر مجبور ہے، پاک بحریہ کی حیران کن ترقی اور چین کے تعاون سے کئی جنگی جہازوں کی  تعمیر سے آگاہ ہیں، چین کی امداد و تعاون نشاندہی کرتا ہے کہ وہ پاکستان کی بحری صلاحیتوں کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، ایڈمرل تریپاٹھی کا کہناتھا کہ حکمتِ عملی کو ہمسایہ ممالک سے ممکنہ خطرات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ڈھال رہے ہیں،شمال میں چین، مشرق میں بنگلہ دیش اور مغرب میں پاکستان، کسی پڑوسی سے بھارت کی نہیں بنتی۔

پاک چین دوستی کے بعد ترکی سے دفاعی تعاون بھی بھارت کو گراں گزرنے لگا،بنگلہ دیش سے پاکستان کے بہتر ہوتے تعلقات پر بھی بھارتی دفاعی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،بھارتی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی دوستی سے بھارت کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال دونوں جانب سے خطرہ ہو گا۔

پاک بحریہ کے تحت امن مشقوں کی کامیابی بھی بھارتی بحریہ کو کھٹکنے لگی،پاک بحریہ آئندہ برس فروری میں ایک بار پھر امن مشقوں کی میزبانی کرے گی،بھارتی نیول چیف پاکستان کی امن مشقوں کے مقابلے میں اپنی ملن ایکسرسائز کو بڑھاچڑھا کر پیش کرتے رہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  گورنر خیبرپختونخوا کا چیئرمین پیپلز پارٹی سے ملاقات،مختلف سیاسی امور زیر بحث