برآمدات اوردرآمدات میں اضافہ، ادارہ شماریات کے اعداد و شمار جاری

Dec 02, 2024 | 22:22:PM
 برآمدات اوردرآمدات میں اضافہ، ادارہ شماریات کے اعداد و شمار جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رواں مالی سال کےپہلے5 ماہ کےدوران برآمدات اوردرآمدات میں اضافہ، ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں برآمدات 12.57 فیصد بڑھیں، نومبر 2024 میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں8.98فیصد کااضافہ ہوا،ماہانہ بنیادوں پرنومبرمیں برآمدات میں5.97فیصدکی کمی ہوئی،نومبر2024 میں برآمدات 2ارب80 کروڑ40لاکھ ڈالرز رہیں،جولائی تانومبر2024میں برآمدات کاحجم13ارب69کروڑ10لاکھ ڈالرزرہا۔

نومبر2024میں سالانہ بنیادوں پرتجارتی خسارہ18.60فیصدکم ہوا،نومبرمیں ماہانہ بنیادوں پرتجارتی خسارے میں0.19فیصدکااضافہ ہوا،جولائی سےنومبرتک تجارتی خسارے میں7.39فیصد کی کمی ہوئی،نومبر2024 میں تجارتی خسارےکاحجم ایک ارب58کروڑ90لاکھ ڈالرز رہا،جولائی تانومبرتجارتی خسارہ8 ارب65کروڑ10لاکھ ڈالرز رہا۔

مزید پڑھیں:بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان

 نومبرمیں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پردرآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی،رواں مالی سال کےپہلے5ماہ میں درآمدات 3.90فیصد بڑھیں،نومبرمیں درآمدات4ارب39کروڑ30لاکھ ڈالرز رہیں،رواں مالی سال کے5 ماہ میں درآمدات 22 ارب34کروڑ20لاکھ ڈالرز رہیں۔