(24 نیوز) میاں محمد نواز شریف نے اورنج لائن بنانے کا اعلان کردیا۔
فیصل آباد میں قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے آپ کو میٹرو بس پہ ٹرخا دیا ہے، فیصل آباد میں صرف میٹرو نہیں اورنج لائن بھی ہونی چاہیے، آئی لو یو ٹو فیصل آباد، فیصل آبادیوں کی محبت دیکھ کر شکریہ ادا کرنے کے الفاظ نہیں، فیصل آباد میں میٹروبس نہیں اورنج لائن بھی ہونی چاہیے، 5 سال میں کوئی بےروزگار نہیں ہو گا، پنڈال میں موجود تمام افراد یہاں اورنج لائن بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن آفس کےقریب دھماکا
انہوں نے مزید کہا کہ ہر بندے کو روزگار ملنا چاہیے، کچھ لوگ کہتے تھے ایک کروڑ نوکریاں لے کر آئیں گے، شہباز شریف صاحب 5 سال بعد یہاں مجھے کوئی بے روزگار نظر نہیں آنا چاہیے، فیصل آباد والے بتائیں، کتنی موٹر وے چاہئیں۔
نواز شریف نے اہلیان فیصل آباد کو پنجابی میں مخاطب کیا، فیصل آباد کے دائیں اور بائیں اطراف موٹر ویز وجود ہیں، فیصل آبادی بتائیں آپ کو کتنی موٹر ویز مزید چاہیں، ایسا جذبہ اور جوش پہلے کبھی نہیں دیکھا، 5 سال بعد یہاں کوئی بے روز گاہ نہیں ہوگا، فیصل آباد میں کئی دفعہ آیا یہ جزبہ نہیں دیکھا، دھوبی گھاٹ میں اس سے قبل ایسا جذبہ نہیں دیکھا، فیصل آباد میں چودھری شیر علی کی لاج رکھنی ہے۔
رانا ثناء سے متعلق بات کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ رانا ثناء اللہ تو رانا ثناء اللہ ہیں، بہترین ساتھی ہیں، جو بات کرتے ہیں وہ پوری کرتے ہیں، آج جلسہ گاہ میں چودھری شیر علی نظر نہیں آئے، فیصل آبادیو اب شیر علی کی لاج رکھ لینا، رانا ثناء اللہ نواز شریف کا وفادار اور بہترین ساتھی ہے، میاں فاروق میرا پرانا ساتھی ہے، طلال چودھری نے وفاداری نبھائی، یوتھ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے، کہندے نے یوتھ کسے ہور دے نال ہے، یوتھ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے۔
نواز شریف نے کبھی پنجابی تو کبھی انگریزی میں مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم 4 روپے روٹی والا زمانہ واپس لائیں گے، ہمارے دور میں روٹی 4 روپے کی تھی، پٹرول 65 روپے فی لٹر تھا، چنی 50 روپے کلو تھی سبزیاں 10، 10 روپے کلو تھیں، سونا 50 ہزار تولہ تھا، ہمارے دور میں ضرورت کی ہر چیز سستی تھی، عوام کو وہ دن یاد آتے ہیں یا نہیں، جب سب کچھ سستا تھا، ہم نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، وہ دھرنے کر رہے تھے ہم دہشت گردی ختم کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا فیصل آباد میں جلسہ، مریم نواز نے رانا ثناء اللہ کو نیا خطاب دے دیا
سابق وزیراعظم نے امید ظاہر کرتے ہوئےکہا کہ اگر ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو اس مجمعے میں سے کوئی بے روزگار نہ ہوتا، ہم 8 فروری کو انشاء اللہ جیتیں گے، رانا ثناء اللہ، چوہدری شیر علی اور ساری قیادت کو مبارک ہو 8 فروری کو ہماری فتح ہو گی، ہم کھری اور سچی بات کرنے والے ہیں، نواز شریف نے پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ خطاب ختم کیا۔