مختلف شہروں میں بارش اوربرف باری، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Feb 02, 2025 | 10:01:AM
مختلف شہروں میں بارش اوربرف باری، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں بارش،برف باری اور دھند کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی سامنے آ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ  بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، مری اور گلیات میں بارش اور برفباری ہوئی ہے،شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سی دھند کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب کا صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

گزشتہ روز قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 ، کالام میں منفی 6 ، کوئٹہ میں منفی 5 ، استورمیں منفی 4 ، ہنزہ، دیر، مری، پارا چنار اور سکردو میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری طرف کراچی میں موسم آج بھی خشک اور سرد رہنےکاامکان ہے،آج کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا،موجودہ درجہ حرارت 13عشاریہ 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 35فیصدہے۔

شہرقائدمیں شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں جن کی رفتار 2کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

اے کیو آئی  کے مطابق شہر کا فضائی معیار مضر ہے اوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی انتیس نمبر پر موجود ہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 102 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈکی گئی ہے۔