(24 نیوز) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ و اطراف میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی جس کے بعد متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ابو ظہبی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 431 ، دبئی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز417 دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہے،پی آئی اے کی دوحہ سے لاہور آنے والی پرواز280 جبکہ جدہ سے لاہور آنے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز 734 ، جدہ سے لاہور آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز471 ، پی آئی اے کی دبئی سے لاہور آنے والی پرواز204 بروقت نہ پہنچ سکی۔
مزید پڑھیں:مختلف شہروں میں بارش اوربرف باری، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کراچی سے لاہور آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 524 ، کراچی سے لاہور آ نے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 406 تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ لاہور سے جدہ جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز739 منسوخ کر دی گئی ،لاہور سے ابو ظہبی جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 285 ، لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز 203 جبکہ لاہور سے دبئی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز410 بروقت اڑان نہ بھر سکی۔