آسٹریلیا کے بعد ایک مسلم ملک کا بھی کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ

Feb 02, 2025 | 14:44:PM

(24 نیوز)آسٹریلیا میں کچھ عرصے قبل 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی قانون سازی کی گئی تھی جس پر عملدرآمد رواں سال کسی وقت ہوگا،اب آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے مسلم ملک انڈونیشیا نے بھی ایسا ہی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں بچوں کو نقصان دہ آن لائن مواد سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد طے کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،انڈونیشین صدرپرابوو سبیانتو  نے وزرا کو بتایا کہ ایسے قوانین ایک سے 2 ماہ میں مرتب کیے جائیں جن کے ذریعے آن لائن بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید پڑھیں:بھارتی گلوکاراُدت نارائن نئے تنازعے کاشکار، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا 

انڈونیشیا کی وزیر برائے ڈیجیٹل افیئر  نے ایک بیان میں بتایا کہ ان قوانین میں سوشل میڈیا کو استعمال کرنے کے لیے عمر کی حد کا قانون بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے،انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ سوشل میڈیا کو استعمال کرنے کے لیے کم از کم عمر کیا ہوگی۔

مزیدخبریں