ہانیہ عامر کے گالوں پر ڈمپل قدرتی یا پلاسٹک سرجری کانتیجہ؟نئی بحث چھڑگئی

Feb 02, 2025 | 14:54:PM
ہانیہ عامر کے گالوں پر ڈمپل قدرتی یا پلاسٹک سرجری کانتیجہ؟نئی بحث چھڑگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) خوبرو ماڈل و اداکارہ ہانیہ عامر کے چہرے پرڈمپل قدرتی ہیں یااداکارہ نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے؟معروف ڈرماٹالوجسٹ کے انکشاف کے بعد نئی بحث چھڑگئی۔

معروف ڈرماٹالوجسٹ ڈاکٹر اریج خالد نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں انکشاف کیا ہے کہ ہانیہ عامر کے چہرے پر جو خوبصورتی نظر آتی ہے  یاڈمپل ہیں اس کے پیچھے کئی پلاسٹک سرجریاں ہیں۔

ڈاکٹراریج خالد نے بتایا کہ ہانیہ عامرنے نہ صرف اپنے گالوں بلکہ اپنی ناک،ہونٹوں اور ٹھوڑی کی بھی سرجری کروائی ہے،اس کے علاوہ اپنے گالوں کو لفٹ اوراپنی آئی برو میں بھی تبدیلیاں کروائی ہیں۔

ڈاکٹر اریج خالد نے کہا کہ ہانیہ عامر کا رنگ قدرتی طور پر گورا ہے اور وہ ایک خوبصورت اداکارہ ہیں۔

 ہانیہ عامر کی پلاسٹک سرجری سے متعلق یہ انکشاف سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے،کچھ صارفین اس انکشاف پر حیران ہیں جبکہ اکثر اسے عام بات سمجھتے ہیں،سوشل میڈیا پر یہ سوال بھی کیا جارہا ہے کہ کیا اداکاروں کو اپنی ظاہری شکل کو بہتر بنانے کےلیے پلاسٹک سرجری کروانی چاہیے؟

یہ بھی پڑھیں:بھارتی گلوکاراُدت نارائن نئے تنازعے کاشکار، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

واضح رہے کہ ہانیہ عامرسے پہلے بھی کئی معروف اداکاراؤں کے پلاسٹک سرجری کروانے کے انکشافات سامنے آتے رہے ہیں۔