’جان سے مار کر سمندر میں پھنک دیتے تھے‘کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والا عباس کاظمی
کشتی کے ایک خانے میں چھپ کر جان بجائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( میاں محمد اشفاق)مراکش کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والا محمد عباس کاظمی گھر پہنچ گیا،محمد عباس کاظمی نے 24 نیوز سے لرزہ خیز گفتگو کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ کشتی میں موجود لوگوں کو ہتھوڑے مار کر جان سے مار کر سمندر میں پھنک دیتے تھے۔
کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے محمد عباس کاظمی نے 24 نیوز کو بتایا کہ ایجنٹوں اور ان کے گائیڈوں نے ہمارا کھانے پینے کا سامان چھین کر سمندر میں پھینک دیا تھا،بیڑے پر موجود ڈیزل بھی سمندر برد کر دیا گیا،کشتی پر ہم 65 پاکستانی اور 25 کالے تھے65 میں سے 22 زندہ بچ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کالے ہتھوڑے مار کر جان سے مار کر سمندر میں پھنک دیتے تھے،مجھ پر بہت تشدد ہوا ہے مجھ سے چلا نہیں جاتا،تشدد اتنا ہوا کہ ٹانگیں کام نہیں کر رہی،کشتی کے ایک خانے میں چھپ کر جان بجائی،ایجنٹوں نے ہم سے ہمارے پیسے بھی چھین لیئے تھے۔
مراکو کے شپ نے ہماری جان بچائی اور ایجنٹوں کو گرفتار کیا،ایجنٹوں نے 35 لاکھ کے بدلے بائی ائیر یورپ پہنچانے کا وعدہ کیا تھا،
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی ہدایت،بے گناہ خاندان کو رہائی،انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان گرفتار