مردہ قرار دیا گیاشخص ڈھائی ماہ بعد زندہ گھر واپس آگیا

Feb 02, 2025 | 18:44:PM
مردہ قرار دیا گیاشخص ڈھائی ماہ بعد زندہ گھر واپس آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں مردہ قرار دیا گیا مغوی شخص زندہ گھر واپس آگیا جسے دیکھ کر گھر والے خوشی سے نہال ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق جلال پور پیر والا میں مغوی کی ڈاکوؤں کے چنگل سے چھوٹ کر گھر پہنچنے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی، گزشتہ دنوں مغوی کی موت کی خبر پر اس کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی تھی۔بازیاب شخص کا کہنا ہے کہ ڈھائی ماہ تک کچے کے ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر تشدد کیا، موت کی جھوٹی خبر میرے گھر بھیجی گئی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی میں بازیاب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کی ہدایت،بے گناہ خاندان کو رہائی،انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان گرفتار