گوجرانوالہ:پستول کے ساتھ مستی، دوست نے دوست کی جان لے لی

Feb 02, 2025 | 19:26:PM
گوجرانوالہ:پستول کے ساتھ مستی، دوست نے دوست کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا) گوجرانوالہ میں دو دوست پستول کے ساتھ  کھیل رہے تھے کہ اچانک گولی چل جانے سے نوجوان کی ہلاکت ہو گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج ملنےپر پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ فیروز والا کے علاقہ میں دو دوست دوکان پر  پستول سے کھیل رہے تھے کہ گولی چل گئی۔گولی لگنے سے 18 سالہ نوجوان ذیشان جاں بحق ہو گیا۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔فوٹیج میں دو دوست احمد اور ذیشان کو پستول سے کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے پولیس نے احمد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کی ہدایت،بے گناہ خاندان کو رہائی،انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان گرفتار