وزیراعظم کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات،ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

Feb 02, 2025 | 20:09:PM

(اویس کیانی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نےسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے لاہور میں ملاقات کی،ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ 

ملاقات کے دوران ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ، اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری بھی موجود تھے،وزیراعظم نے اس موقع پر ڈپٹی سپیکر کو ان کے بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی اور ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ملک کے معاشی اعشاریے بہتر ہو رہے ہیں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد ایک مثبت علامت ہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاق اور صوبے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے

مزیدخبریں