حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کے نام پہ قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راجہ وقار )حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کے نام پہ قتل کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی حدود تھانہ چوٹالہ میں واقع ڈھوک کوریاں ہموالہ میں گذشتہ روز20سالہ ٹک ٹاکر لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا،20 سالہ انسا کو اپنے ہی بھائیوں نے موت کے گھاٹ اتار دیا اور واقع کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔
پولیس نے انکوائری کی تو انکشاف ہوا کہ دو بھائیوں نے ٹک ٹاک بنانے پر چچا اور قریبی رشتہ داروں کے طیش دلوانے پر بہن کو قتل کرکے شواہد ختم کرنے کی کوشش کی تھی،پولیس نے اپنی مدعیت میں لڑکی کے 2بھائیوں ایک چچا سمیت 5افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کرتے ہوئے 2 بھائیوں اور ایک چچا کو حراست میں لے لیا ہے،حراست میں لیے گئے تینوں ملزمان ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔
ایس ایچ او چوٹالہ ٹیم کے ہمراہ مذید گرفتاریوں کے لئے چھاپے مار رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گوجرانوالہ:پستول کے ساتھ مستی، دوست نے دوست کی جان لے لی