پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Jan 02, 2024 | 16:50:PM

(ملک اشرف) الیکشن کمیشن کا پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری نہ کرنے کے خلاف بھی ہائیکورٹ سے رجوع  کیا گیا ہے ،درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے الیکشن کمیشن کا بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا  کی گئی ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن درخواست پر کل سماعت کریں گے، تحریک انصاف کے رہنماء عمر آفتاب ڈھلوں  اور بلال ناصر چیمہ نے درخواست دائر کی ،درخواست میں الیکشن کمیشن ، وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا  ہے ۔

درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا بلے کے نشان پر پابندی کا فیصلہ معطل کیا، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود الیکشن کمیشن پنجاب نےخواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری نہیں کی ۔
یہ بھی پڑھیں : آرٹیکل 63 کے تحت نااہلی 5 سال ہے، چیف جسٹس

مزیدخبریں