ایئر ٹریفک کنٹرول کی بروقت مداخلت، دو مسافر طیارے ٹکرانے سے بال بال بچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکی شہر لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سنسنی خیز واقعے کے دوران دو طیارے ایک دوسرے سے ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے ایک طیارے کو فوری طور پر رن وے عبور کرنے سے روکنے کی ہدایت کی۔
جس جہاز کے اسپاٹر نے ویڈیو شیئر کی، اس نے بتایا کہ اس کے طیارہ کنٹرول کے تجربے میں اس نوعیت کی ہدایت پہلے کبھی نہیں سنی گئی، جب ایئر ٹریفک کنٹرولر نے "روکنا، روکنا، روکنا" کی صدا دی۔
واقعے کے بعد جب رن وے صاف ہوا تو پرائیویٹ جیٹ نے مڑنا شروع کیا۔
یہ بھی پڑھیں : موبائل فون اب بغیر سگنل چلیں گے
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق، ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے فلائٹ 563 کو اس وقت روک دیا جب دوسرا طیارہ رن وے سے ٹیک آف کر رہا تھا۔
یہ واقعہ خاص طور پر اس وقت پیش آیا جب جنوبی کوریا میں ایک مسافر طیارے کے حادثے میں 179 افراد ہلاک ہو چکے تھے، جس میں طیارہ کریش لینڈنگ کے بعد دیوار سے ٹکرا گیا تھا۔