حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

سردارایاز صادق کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں عمر ایوب اورعلی امین گنڈاپور بھی شریک ہوں گے

Jan 02, 2025 | 10:58:AM

(24نیوز)حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرااوراہم دور آج ہوگا۔

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے اس دوسرے دور میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی چارٹر آف ڈیمانڈ کے طور پر اپنی شرائط اور مطالبات سامنے رکھے گی۔

دوسری اور اہم بیٹھک کیلئے مطالبات کی فہرست بظاہر وہی ہے جسے پہلے اجلاس میں پذیرائی نہیں ملی تھی یعنی سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام۔

پہلے اجلاس سے غائب پی ٹی آئی کمیٹی کے ارکان نے دوسرے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی اس اجلاس میں موجود ہوں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کی زیرصدارت ہونے والے اِن کیمرا اجلاس کا وقت ارکان کی درخواست پر تبدیل کردیا گیا ہے،اب یہ بیٹھک صبح ساڑھے 11بجے کے بجائے سہ پہر ساڑھے 3 بجے لگے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں بجلی اور گیس کے مسائل،شہریوں کاجینامحال

بات چیت کا نیا دور تو ہو جائے گا لیکن سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ پرانے مطالبات کے ساتھ نئے مذاکرات کے لیے آنے والی پی ٹی آئی اپنی بات کیسے منوا سکے گی،حکومت جن مطالبات پر پہلے ہی ہاتھ کھڑے کرچکی ان پر پیش رفت کیسے ممکن ہوگی؟

مزیدخبریں