سندھ : بچوں کو ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری

والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی لازمی پلوائیں: انچارج ای پی آئی

Jan 02, 2025 | 10:59:AM
سندھ : بچوں کو ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابراہیم رند)محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بارہ مختلف بیماریوں کی مفت ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ای پی آئی سندھ کے انچارج ڈاکٹر نعیم راجپوت نے کہا ہے کہ  والدین اپنے بچوں کو یہ ویکسین اور پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔بچوں کو ویکسین لگے گی تو وہ بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔نئے سال 2025 میں بھی والدین کو بہترین پیغام دیا،محکمہ صحت کی جانب سے 12 مختلف بیماریوں کی مفت ویکسین لگائی جاتی ہے ۔

مزید پڑھیں:کراچی میں بجلی اور گیس کے مسائل،شہریوں کاجینامحال

نعیم راجپورت نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کو یہ ویکسین اور پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلوائیں، محکمہ صحت پورے سندھ میں صحت کی بہترسہولتیں فراہم کررہا ہے،والدین پولیو اور دیگر حفاظتی ویکسین کے لیے آنے والی ٹیموں کے ساتھ بھی تعاون کریں،ہمارے بچوں کو ویکسین لگے گی تو وہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔