قائمہ کمیٹی کا اڈیالہ جیل کے دورے کیلئے خط
قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نےقیدیوں کی حالت زار پر اڈیالہ جانے کا فیصلہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اڈیالہ جیل کے دورے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیاہے۔
جمعرات کو قومی اسمبلی قائمی کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس صاحبزادہ حامد رضا کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزارت انسانی حقوق کے سیکریڑی اور دیگر اداروں کے حکام نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پاکستان سے پائلٹس ایکسپورٹ کرنے کا اعلان
چیئرمین کمیٹی حامد رضا نے بتایا کہ آٹھ جنوری کو اڈیالہ جیل کے دورے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے، کمیٹی کے دورے میں عامر ڈوگر اور ڈاکٹر امجد نے بھی شرکت کا کہا ہے۔
گزشتہ روز کمیٹی نے جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار پر اڈیالہ جیل کے دورے کا فیصلہ کیا تھا۔