سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پاکستان سے پائلٹس  ایکسپورٹ کرنے کا اعلان 

Jan 01, 2025 | 20:30:PM
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پاکستان سے پائلٹس  ایکسپورٹ کرنے کا اعلان 
کیپشن: ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خورشید رحمانی)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بڑا اعلان ،ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان سے پائلٹس  ایکسپورٹ کرنے کا اعلان  کر دیا۔

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈارکاکہنا ہے کہ ہمارے ریجن کے اندر کاک پٹ پائلٹ کی بہت کمی ہے ،ہم نے اس پر کام کرنا شروع کردیا ہے ،جتنے پائلٹ کی ہماری انڈسٹری کو ضرورت ہے ہم اس کو تیار کررہے ہیں،جو زیادہ ہوں گے ان کو ہم ایکسپورٹ کریں گے ۔

ان کاکہناتھا کہ دو انٹرنیشنل کمپنیوں نے اس حوالے سے اپنا انٹرسٹ دکھایا ہے ،جس میں سے ایک کمپنی نے تو فیز1 پر کام بھی شروع کردیاہے،غیر ملکی کمپنی نے گراؤنڈ ٹریننگ دینے کا آغاز بھی کردیا ہے ،غیر ملکی کمپنی نے پاکستان سے  نوجوانوں کو شارٹ لسٹ کیا،ان کو شارجہ میں اپنی اکیڈمی لے جا کر ائیر کرافٹس پر فلائٹ ٹریننگ بھی دی ،ان میں سے آٹھ پائلٹس نے پاکستانی کی نجی ائیر لائنز میں کام بھی شروع کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سردیوں کی چھٹیوں میں 5فروری تک توسیع، نوٹیفکیشن جاری

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہناتھا کہ نئے پائلٹ کو بنانے کیلئے ایک سے ڈیڑھ کروڑروپے کی لاگت آتی ہے صرف ابتدائی فلائنگ گھنٹے مکمل کرنے میں،اب نئے پلان کے مطابق کمپنیر نے معاہدے کرلئے ٹریننگ کاک پٹ سے کمرشل کاک پٹ تک ،اس معاہدے کے تحت کمپنیر پہلے ٹریننگ کراتی ہیں اور پھر کمرشل ائیر لائن جوائن کردیتے ہیں ۔

نادر شفیع ڈار کا مزید کہناتھا کہ ٹریننگ اکیڈمیز کے پاکستان آنے کے بعد ہماری کوشش ہوگئی کہ وہ نوجوانوں کو فنائنس کریں،لوکل فلائنگ کلبز کو بھی پاکستان میں اپنی صلاحتیں بڑھانے کی درخواست کی ہے ،اس عمل سے ملک میں ایوی ایشن انڈسٹری کو ترقی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:شدید بارشیں اور برفباری محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا