پنجاب میں پہلی بار ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ

Jan 02, 2025 | 13:12:PM
پنجاب میں پہلی بار ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پنجاب میں پہلی بار ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کے مطابق بیروزگار افراد کیلئے ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ای ٹیکسی سکیم میں ایسی گاڑیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں جو قیمت میں نسبتاً کم مگر معیار میں بہترین ہوں، ہم تیزی سے جدید اور ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چڑیا گھر کے بندروں نے عوام کو الو بنادیا

بلال اکبر خان نے مزید کہا ہے کہ الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے والی کمپنیوں نے ای ٹیکسی سکیم میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔