2024 میں کتنے پاکستانی غربت کا شکار ہوئے؟ورلڈ بینک کی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ ایک سال کے دوران مزید ایک کروڑ 30 لاکھ پاکستانی غربت کا شکار ہو گئے۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق 2024 کے دوران پاکستان میں غربت کی شرح25.3 فیصد رہی جوکہ گزشتہ سال 2023 کے مقابلے میں 7 فیصد زائد ہے۔
بینک کی رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران مزید ایک کروڑ تیس لاکھ پاکستانی غربت کا شکار ہو گئے ہیں،کہا گیا کہ شرح غربت وبائی امراض، سیلاب اور میکرو اکنامک بحرانوں سے پیدا معاشی ہلچل کی عکاس ہے۔
کورونا کے دوران2019 میں پاکستان میں غربت 21.9 فیصد سے بڑھ کر 24.6 فیصد ہو گئی تھی،کورونا کے بعد دو سالوں کے دوران شرح غربت میں کمی ہوئی اور 2022 میں یہ شرح 17.1 فیصد پر آ گئی۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق 2023 کے دوران سیلاب کی وجہ سے انفرااسٹرکچر تباہ ہوا، جس کی وجہ سے زرعی پیداوار میں کمی ہوئی، مہنگائی میں اضافہ ہوا اور معاشی بحران کی وجہ سے غربت کی شرح میں پھر اضافہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں پہلی بار ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ
مزدوروں کی آمدنی غربت میں کمی کا بنیادی محرک رہی ہے، لوگ عام دنوں میں بہتر آمدنی والے روزگار کی طرف منتقل ہوتے ہیں، رپورٹ کے مطابق 2024 میں معیشت کی بحالی کا عمل شروع ہوا ہے، جس کی وجہ سے اس سال غربت کی شرح کم ہو کر 18.7 فیصد پر آ جائے گی۔