ٹرمپ ہوٹل کے باہر سائبر ٹرک میں دھماکا کیوں ہوا؟ ایلون مسک نے وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوٹل کے باہر آج سائبر ٹرک میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور سات افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکا لاس ویگاس میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے داخلی دروازے پر باہر ٹیسلا سائبر ٹرک میں ہوا، حکام کے مطابق دھماکہ آتش بازی، گیس ٹینک اور کیمپنگ ایندھن کے امتزاج سے ہوا۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ صبح 8:40 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک کار میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ سیکیورٹی کیمروں میں ٹرک کو علاقے میں گھومتے ہوئے، پھر ہوٹل کے سامنے پارکنگ اور تھوڑی دیر بعد پھٹتے ہوئے دکھایا۔ ٹرک امریکی ریاست کولوراڈو میں کرائے پر لیا گیا تھا اور دھماکے سے صرف ایک گھنٹہ قبل لاس ویگاس پہنچا تھا۔
حکام کا کہنا تھا کہ سائبر ٹرک ٹورو نامی کار شیئرنگ سروس کے ذریعے کرائے پر لی گئی تھی, یہ وہی سروس ہے جو اس دن کے اوائل میں نیو اورلینز میں ایک مہلک حملے میں ملوث ٹرک کو کرائے پر لینے کے لیے استعمال کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : 2024 میں کتنے پاکستانی غربت کا شکار ہوئے؟ورلڈ بینک کی رپورٹ جاری
اب سائبر ٹرک میں دھماکے کے حوالے سے ایلون مسک نے ممکنہ وجہ بتائی ہے، انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ دھماکہ آتش بازی اور ایندھن کی وجہ سے ہوا جو ٹرک کے پچھلے حصے میں تھا۔ مسک نے یہ بھی کہا کہ ٹیسلا نے تفتیش کاروں کو چارجنگ اسٹیشنوں سے ویڈیو فوٹیج دے کر مدد کی۔
ایلون مسک نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ جن لوگوں نے ایسا کیا انہوں نے اپنے حملے کے لیے غلط گاڑی کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سائبر ٹرک نے دھماکے کو پھیلنے سے روکنے میں مدد کی اور دھماکے کو اوپر کی طرف کیا، اس لیے لابی کے شیشے کے دروازے بھی نہیں ٹوٹے۔