عائزہ خان اور دانش تیمور کی بچوں کے ساتھ ڈانس ویڈیووائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ عائزہ خان اور اداکارہ دانش تیمور کی اپنے بچوں کے ساتھ ڈانس ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ۔
نئے سال کی خوشی مناتے ہوئے منظرعام پر آنے والی اس پوسٹ میں دانش تیمور اور عائزہ خان ایک انگریزی گانے پر ڈانس کررہے ہیں، جس میں ان کے دونوں بچے بھی ساتھ دے رہے ہیں۔
عائزہ خان نے انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بس ہم چار،اور ہزاروں یادیں میرے بچوں کے پسندیدہ گانے کے ساتھ بندھی ہوئی۔
عائزہ خان اور دانش تیمور کے 7 سالہ بیٹے ریان کے پوز اور ڈانس پربھی صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں،ریان کی پرفارمنس نے نہ صرف مداحوں بلکہ کئی مشہور شخصیات کو بھی متاثر کیا ہے،اداکارہ حرا سومرو نے ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا کہ ’’’ریان نے شو چرا لیا اور حورین بہت کیوٹ لگ رہی ہے، ہاہاہا، ماں باپ بھی ٹھیک ہی پرفارم کر رہے ہیں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں:معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے منگنی کرلی،تصاویروائرل
اداکارہ منال خان نے بھی ویڈیو میں عائزہ خان کے بیٹے کی تعریف میں لکھا کہ ریان آگ لگا رہا ہے۔