انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم ایف آئی اے کی حراست میں جاں بحق

Jan 02, 2025 | 18:02:PM
انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم ایف آئی اے کی حراست میں جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے )کی حراست میں جاں بحق ہو گیا ۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق  ملزم کو اسلام آباد سے لاہور لے جایا جا رہا تھا کہ شیخوپورہ کے قریب ملزم کی طبیعت خراب ہوئی،ملزم کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا،ڈاکٹرز کے مطابق ملزم کی بظاہر موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی۔ 

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک  کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل ڈائریکٹر عائشہ آغا کی سربراہی میں 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے،ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان لیاقت،  اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذیشان افضل ساہی اور گل شہناز شامل ہیں،کمیٹی واقعے کی تمام پہلووں کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گی۔ 

 خیال رہے کہ ایف آئی اے لاہور زون نے حساس ادارے کی نشاندہی پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم سہیل حسن بھٹی کو گرفتار کیا تھا،ملزم سہیل حسن بھٹی کو ایف آئی اے لاہور کی ٹیم نے  اسلام آباد کے علاقے جی 10سے گرفتار کیاتھا،ملزم انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا اور ملزم ایف آئی اے اسلام آباد زون اور پنجاب پولیس کو بھی مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں سال 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا،ملزم منڈی بہاءالدین کے تھانہ ملکوال میں درج مقدمے میں اشتہاری تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بجھوانے والا منظم گینگ بے نقاب