کروڑوں روپےکے فراڈ کیس میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف ) وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کی جس میں بینک فراڈ کیس میں ملوث بینک کے 2 افسران گرفتارکیا گیا ،گرفتار ملزمان میں محمد حنیف اور محمد اقبال شامل ہیں، ملزمان بوگس چیک کے ذریعے کروڑوں روپے فراڈ میں ملوث ہیں،بوگس چیک پر نجی اکاونٹ سے 22.7 ملین روپے کیش کروائے
ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان بینک کی اسلام آباد میں واقع مختلف برانچز میں بطور OG-3 کے عہدے پر تعینات تھے،ملزمان کو گرفتار کر کےتفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم ایف آئی اے کی حراست میں جاں بحق