حکومت سے مذاکرات،پی ٹی آئی نے مطالبات پیش کر دیئے،عمران خان سے ملاقات پر اتفاق 

Jan 02, 2025 | 18:26:PM
حکومت سے مذاکرات،پی ٹی آئی نے مطالبات پیش کر دیئے،عمران خان سے ملاقات پر اتفاق 
کیپشن: حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا دوسرا دور جاری
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہوا جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

حکومت کے ساتھ پی ٹی آئی کے مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ کے مطابق حکومتی اتحاد اور پی ٹی آئی اتحادی کمیٹی کا آج دوسرا اجلاس ہوا، پی ٹی آئی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب اور دیگر اراکین نے تفصیل سے اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔

اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی سمیت رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا، پی ٹی آئی کمیٹی نے حکومت کو ضمانتوں کے حصول میں حائل نہ ہونے کا مطالبہ کیا،پی ٹی آئی کمیٹی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا، پی ٹی آئی کمیٹی نے آگاہ کیا کہ تحریری طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کیلئے ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے۔

اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کمیٹی نے کہا مذاکرات مثبت طریقے سے جاری رکھنے کیلئے بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لینا ضروری ہیں، بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد اگلی میٹنگ میں چارٹر آف ڈیمانڈ تحریری شکل میں پیش کیا جائے گا

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی اس موقع پر کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کے لیے مذاکرات کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ معاملات کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت،پی ٹی آئی مذاکرات،کیا نتیجہ نکلنے والا ہے؟