شاہ رخ خان کس مشہور بالی وڈ اداکارہ کے شوہر کے مرنے کے بعد انکی سپورٹ بنے؟

Jan 02, 2025 | 19:42:PM
شاہ رخ خان کس مشہور بالی وڈ اداکارہ کے شوہر کے مرنے کے بعد انکی سپورٹ بنے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وڈ کی سینئر اداکارہ ہمانی شیو پوری نے زندگی کے سب سے مشکل وقت میں کنگ شاہ رخ خان سے ملنے والی سپورٹ کا اعتراف کیا ہے۔

اداکارہ ہمانی شیو پوری بالی وڈ فلمز اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اپنی جاندار اداکاری اور مخصوص کرداروں کے لیے خاصی مشہور ہیں۔

 حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران ہمانی شیو پوری نے اپنی زندگی کے سب سے مشکل وقت میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کی جانب سے ملنے والی مدد پر بات کی۔

اداکارہ نے انٹرویو میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی شوٹنگ کو اپنے کیریئر کے سب سے مشکل لمحات قرار دیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی شوٹنگ کے دوران انہوں  نے اپنے شوہر کو کھو دیا، لیکن اس کے باوجود انہیں ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو بیلنس کرنا تھا۔

ہمانی شیوپوری نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے تاریک دنوں میں ان کی حمایت کی، لطیفے سنائے اور ہلکی پھلکی باتوں سے ان کا حوصلہ بھی بڑھایا۔

ہمانی شیوپوری نے بتایا کہ شوہر کی وفات کے بعد یش چوپڑا اور پامیلا چوپڑا نے بھی سپورٹ فراہم کی، اور یش نے کہا تھا، "ہم یہاں آپ کے لیے ہیں"، جس سے انہیں اپنے کیرئیر میں توازن برقرار رکھنے میں مدد ملی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے منگنی کرلی،تصاویروائرل