بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ سے شادی سے انکار کیوں کیا؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

Jan 02, 2025 | 19:48:PM
بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ سے شادی سے انکار کیوں کیا؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ سینئر اور مرحوم اداکار قاضی واجد نے ایک وقت پر انھیں جاوید شیخ سے شادی کا مشورہ دیا تھا۔

بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی مارننگ شو میں شریک ہوئے جہاں انھوں نے اپنی نجی زندگی اور کیریئر سے جڑی کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔

شو کے دوران بشریٰ انصاری نے کہا "قاضی واجد نے ایک بار مجھ سے کہا کہ جاوید شیخ سے شادی کر لو، تم دونوں بہت اچھے لگو گے," بشریٰ نےہنستے ہوئےکہا کہ "جب میں نے یہ بات جاوید کو بتائی تو وہ بھی ہنس پڑا۔"

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ’’میں نے قاضی واجد سے کہا کہ میں تو رشتے سے جُڑ جاتی ہوں لیکن جاوید ایک شاخ سے دوسری شاخ پر جاتا رہتا ہے یہ میرے قابو میں نہیں آئے گا۔‘‘

مارننگ شو میں 'جاوید شیخ' بشریٰ انصاری کے انکشافات پر مسکراتے رہے اور کسی قسم کا کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

 بشریٰ نے مزید کہا کہ جاوید سیٹ پر بہت مذاق مستی کرتے ہیں جس پر میں انھیں کہتی ہوں، ’’کہیں ہماری ویڈیوز وائرل نہ ہوجائیں اور لوگ ہمارا نام نہ جوڑ دیں۔‘‘

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ طویل عرصے سے بہترین دوست ہیں اور دونوں نے کئی ڈراموں اور فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور ان کی جوڑی کو ہمیشہ پسند کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کس مشہور بالی وڈ اداکارہ کے شوہر کے مرنے کے بعد انکی سپورٹ بنے؟