ہمارے ساتھ زیادتی ہورہی ہے ،جو بات چیت ہوگی سب کو بتائیں گے ،علی امین گنڈاپور

Jan 02, 2025 | 19:50:PM
ہمارے ساتھ زیادتی ہورہی ہے ،جو بات چیت ہوگی سب کو بتائیں گے ،علی امین گنڈاپور
کیپشن: علی امین گنڈاپور میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ سب کے سامنے ہے ہمارے ساتھ زیادتی ہورہی ہے ،جو بات چیت ہوگی سب کو بتائیں گے ،ملک میں جمہوریت ہوگی تو معیشت ٹھیک ہوگی،ملک میں امن ہوگا تو بیرونی سرمایہ کاری آئے گی،ہمارے مطالبات سب کے سامنے ہیں،مطالبات کے حوالے سے دستاویز ات شیئرکریں گے ۔

حکومتی ٹیم سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاکہناتھا کہ کرم کے حالات آج سے نہیں گذشتہ 50 سال سے ایسے ہیں،جرگے نے اچھا کردار ادا کیا ، فورسز کا کردار بھی اچھا رہا ، کرم میں مذاکرات کی کامیابی امن کی ضمانت ہے ۔

صحافی کے سوال ’کیا پی ٹی آئی مذاکرات کے حوالے سے لچک دکھائے گی‘کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جو ہوگا بانی کی ڈائریکشن پر ہوگا ، ایک اور سوال’کیا بانی پی ٹی آئی بنی گالہ میں شفٹ ہوجائیں گے‘کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جو کچھ ہوگا آپ کے سامنے رکھوں گا ، ہمارے کارکنان نے جمہوریت کیلئے خون بہایا،کارکنان حقیقی آزادی کیلئے شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں بہتری نہ آ سکی ،ڈالر نے پھر پچھاڑ دیا

وزیراعلیٰ کے پی کا کہناتھا کہ جب مذاکرات کیلئے کمیٹی بنی ہے تو لگتا ہے وہ مسائل کا حل چاہتے ہیں،میں بیک ڈور والا نہیں، کھلی کتاب ہوں،اچھی بات ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کو رہا کیا گیا،ان کاکہناتھا کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے ،بیٹھ کر جمہوری طریقے سے معاملات کو حل کرنا چاہئے،ان کا مزید کہناتھا کہ مذاکرات بانی چیئرمین کے حکم پر شروع ہوئے ہیں،مذاکرات کیسے کرنے ہیں بانی چیئرمین ہی فیصلہ کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:دوسرا ٹیسٹ؛جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا